جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں سیاحت کو
فروغ دینے کے لئے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سے درخواست کریں گی۔محترمہ مفتی نے کل ممبئی میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے
وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ
دینے کے لئے ہر کسی سے مدد مانگی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت کسی دیگر بالی ووڈ
اداکار کو ریاستی سیاحت کابرانڈ امبیسڈربنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ
انہیں موقع ملا تو وہ خان برادران میں سے کسی سے امبیسڈر بننے کی درخواست
کریں گی۔